Urdu News – Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News – Online Urdu News Paper header image 2
اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں

معروف آن لائن انسائیکلوپیڈیا ‘وکی پیڈیا’ کے پاکستانی صارفین کا اجلاس ‘ اردو و مقامی زبانوں میں معلومات کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کے عمل کا جائزہ

October 19th, 2009 · No Comments;  3 days ago, in the early morning

کراچی( ممتاز حیدر سے) معروف آن لائن انسائیکلوپیڈیا ‘وکی پیڈیا’ کے پاکستانی صارفین کا ایک اجلاس اتوار کو کراچی میں منعقد ہوا جس میں پاکستان میں وکی پیڈیا کے ذریعے معلومات کے آزادانہ پھیلاؤ اور اردو و مقامی زبانوں میں معلومات کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا گیا اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز اکٹھی کی گئیں۔ اجلاس میں انگریزی وکی پیڈیا پر پاکستانی صارفین کو متحرک کرنے، مضامین میں تخریب کاری کو روکنے، اردو وکی پیڈیا کی ترویج و تشہیر، آن لائن کمیونٹی کو وکی پیڈیا کی جانب راغب کرنے کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے اور ان پر عمل کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس کے لیے وکی پیڈیا کے بانی اور وکی میڈیا فاؤنڈیشن کے سابق چیئرمین جمبو ویلز (Jimbo Wales) کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ اردو وکیپیڈیا پر خصوصی توجہ رکھنے پر زور دیا۔ اجلاس میں پاکستان کے حوالے سے مضامین تحریر کرنے، موجودہ مضامین میں اضافے، تصاویر کی فراہمی، وکیپیڈیا کی مناسب تشہیر اور انگریزی مضامین کے اردو ترجمے کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ثاقب قیوم چودھری، رابعہ ظفر، فہد کیہر، محمد علی مکی، ندیم احمد اعوان اور جمال عبد اللہ عثمان نے شرکت کی جبکہ جاپان سے معروف پاکستانی تاجر اور اردو وکی پیڈیا کے روح رواں خاور کھوکھر نے فون پر تبادلہ خیال کیا

Tags: , , , , , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو